Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں پیاز کے سرقہ کے واقعات

مہاراشٹرا میں پیاز کے سرقہ کے واقعات

پولیس میں شکایت پر مسروقہ پیاز کی تلاش
ناسک ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممبئی کی ایک دکان سے 700 کلو پیاز کا سرقہ کرنے کے بعد سارقوں نے اب ناسک میں ایک کسان کے گودام سے 2000 کلو پیاز اڑالی ہے ۔ جو کہ ان دنوں کمیاب شئے بن گئی ہے ۔ نندگاؤں پولیس نے بتایا کہ موضع پمپر کھیڈ کے ایک کسان ابا صاحب پوار نے کل یہ شکایت درج کروائی ہے کہ اس کے گودام میں محفوظ 20 کنٹل پیاز کا ذخیرہ سرقہ کرلیا گیا ۔ جس کے بعد پولیس نے مسروقہ پیاز کی تلاش شروع کردی ہے ۔ درین اثناء تاجروں بالخصوص جین برادری نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ لاسل گاوں اور پمپل گاوں بسنت اگریکلچر پرڈیوس مارکٹ کمیٹی میں پیاز کا ہراج بند کردیا جائے ۔ پیاز کا ہراج بند کردینے کا فیصلہ ایک مذہبی رسم سانترا سے متعلق راجستھان ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں جین برادری کے چیلنج کیے جانے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ جب کہ جین برادری کی یہ مذہبی رسم ، رضاکارانہ مرن برت سے متعلق ہے ۔ ناسک ڈسٹرکٹ اونین ٹریڈرس اسوسی ایشن کے صدر موہن لال بھنڈاری نے یہ اطلاع دی ۔ اس فیصلہ کے پیش نظر لاسل گاوں ، پمپل گاوں ،ناسک ، دنڈوری ، کلورن اور دیوا میں آج پیاز کی ہراج روک دی گئی ۔ تاہم دوسری چھوٹی مارکٹوں میں آج دوپہر بعد ہراج جاری رہا ۔ ایشیا کی سب سے بڑی پیاز مارکٹ لاسل گاوں میں گذشتہ ہفتہ پیاز کی قیمت فی کلو 57 روپئے تک پہنچ گئی تھی ۔ جس کے باعث چلر فروش کی قیمت میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ دہلی اور ملک کے بعض مقامات پر ان دنوں پیاز 80 روپئے کلو فروخت کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT