Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا میں گوڈسے کی برسی منانے نہیں دیا جائے گا : کانگریس

مہاراشٹرا میں گوڈسے کی برسی منانے نہیں دیا جائے گا : کانگریس

ممبئی ۔ 21 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں کانگریس نے آج یہ دو ٹوک انداز میں اعلان کیا کہ 15 نومبر کو گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی برسی منانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رادھا کرشنا وکی پاٹل نے کہا کہ بابائے قوم کی اس طرح بے عزتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ گوڈسے ، آزاد ہندوستان میں پہلی دہشت گردانہ کارروائی کا ذمہ دار تھا ۔سینئر کانگریس لیڈر نے مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت سے کہا کہ گوڈسے کی یادگار تقاریب کو فی الفور مداخلت کرے۔

TOPPOPULARRECENT