Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا میں 191 سیاسی جماعتیں بشمول مجلس غیر مسلمہ

مہاراشٹرا میں 191 سیاسی جماعتیں بشمول مجلس غیر مسلمہ

حساب کتاب پیش کرنے میں ناکامی پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ
ممبئی 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے جس کی نگرانی میں مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں۔ انکم ٹیکس ریٹرنس اور اڈیٹ اکاؤنٹس (آمدنی اور مصارف کا حساب کتاب) پیش کرنے میں ناکامی پر تقریباً 191 مقامی سیاسی جماعتوں بشمول مجلس اتحاد المسلمین کا رجسٹریشن منسوخ کردیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمشنر جے ایس سہاریہ نے بتایا کہ مسلمہ حیثیت سے محروم جماعتوں میں آر پی آئی ۔ کھوبرا گاڑے گروپ بھی شامل ہے۔ جبکہ ریاستی اسمبلی میں مجلس کے 2 ارکان ہیں۔ اگرچیکہ الیکشن کمیشن کے یہاں 359 سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن کروایا ہے لیکن 17 جماعتوں کو ہی مسلمہ حیثیت دی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام سیاسی جماعتوں کو نوٹسیں جاری کردی گئی ہیں اور بارہا یاد دہانیوں کے باوجود سیاسی جماعتوں نے دستاویزات داخل نہیں کئے۔ مسٹر سہاریہ نے کہاکہ مہاراشٹرا میں اگر کوئی سیاسی جماعت مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو اس کا رجسٹریشن لازمی ہے۔

TOPPOPULARRECENT