Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا نگر پنچایت انتخابات میں کانگریس کا شاندار مظاہرہ

مہاراشٹرا نگر پنچایت انتخابات میں کانگریس کا شاندار مظاہرہ

ممبئی ۔ 18 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے 6 نگر پنچایت انتخابات میں بی جے پی صرف 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی جبکہ کانگریس کو 21 پر کامیابی ملی اور شیوسینا و نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) نے فی کس 20 نشستیں حاصل کیں۔ ان نگر پنچایتوں میں 102 نشستوں کیلئے کل انتخابات ہوئے تھے اور آج نتائج کا اعلان کیا ۔ اس نتیجہ نے سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا اور سینئر کانگریس لیڈر نارائن رانے کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے جنھیں 2014 ء اسمبلی انتخابات اور 2015 ء باندرہ ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی ۔ کانگریس پارٹی کو نارائن رانے کے آبائی ٹاؤن ساحلی کونکن میں کدال نگر پنچایتوں پر کامیابی حاصلہوئی ۔ یہ نتائج کانگریس کیلئے کافی اہمیت کے حامل ہیں اور رانے کی زیرقیادت پارٹی نے 17 رکنی ادارہ میں 9 پر کامیابی حاصل کی ہے اور بی جے پی کو صرف ایک نشست تک محدود کردیا ۔ شیوسینا 6 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دوسرے مقام پر رہی ۔ سینا اور بی جے پی کیلئے مرکزی قائدین بشمول وزیر ریلوے سریش پربھو نے سرگرم مہم چلائی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT