Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا کا سیاسی ماحول خطرہ میں ، شیوسینا کا انتباہ

مہاراشٹرا کا سیاسی ماحول خطرہ میں ، شیوسینا کا انتباہ

ممبئی 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ مجالس مقامی انتخابات میں ناکامی پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُس کی مخلوط حکومت میں شریک جماعت شیوسینا نے آج کہاکہ جو غبارے ہوا میں اُڑتے ہیں زیادہ دیر تک ایک جگہ نہیں رہتے اور انتباہ دیا کہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہاراشٹرا کا سیاسی ماحول خطرہ میں ہے۔ شیوسینا نے یہ بھی کہاکہ مجالس مقامی کے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی صرف ایک ٹریلر ہے، فلم کا آغاز ہنوز باقی ہے۔ شیوسینا کے ترجمان روزنامہ ’سامنا‘ کے اداریہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں نمایاں کامیابی مودی لہر کے سہارے حاصل کی تھی۔ سامنا میںکہا گیا ہے کہ لیکن تاریخ شاہد ہے کہ جو غبارے ہوا میں اُڑتے ہیں کسی ایک جگہ زیادہ دیر نہیں ٹکتے۔ برسر اقتدار مخلوط اتحاد کی شراکت دار نے مزید کہاکہ جو غلطیاں ریاستی حکومت نے کی ہیں اُن کی وجہ سے عوام بے چین ہوگئے ہیں۔ اِن غلطیوں کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سامنا کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ اگر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران جو ماحول پیدا کیا گیا تھا ، اُس کی وجہ سے اب عوام کا دم گھٹ رہا ہے۔ ضروری ہے کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ غلطیاں نہ کی جائیں جس کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT