Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا کی طالبہ کو ایک کروڑ روپئے کا انعام

مہاراشٹرا کی طالبہ کو ایک کروڑ روپئے کا انعام

شردھا کو وزیراعظم نے انعام دیا، حیدرآباد کے شیخ رفیع کو 12 لاکھ روپئے
ناگپور ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نقد رقم کے بغیر خریدوفروخت کی معاملتوں کی حوصلہ افزائی کے مقصد پر مبنی ’’لکی گراہک یوجنا‘‘ کے تحت مہاراشٹرا کی ایک 20 سالہ لڑکی نے ایک کروڑ روپئے کا انعام جیت لیا۔ شردھا مینگشٹے نے جو لاتور میں الکٹریکل انجینئرنگ سال دوم کی طالبہ ہے، گاہکوں کے میگا ڈرا میں ایک کروڑ روپئے جیتنے والی خوش نصیب کی حیثیت سے ابھری جس کو وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں تہنیت پیش کی۔ مینگشئے نے اپنے نئے موبائیل کی ماہانہ قسط کیلئے اپنے RuPay کارڈ کے ذریعہ 1,590 روپئے کی آن لائن معاملت کی تھی۔ نیتی آیوگ نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ہندوستان بھر میں ایک بڑی عوامی تحریک بنانے کے مقصد سے 100 روزہ معلوماتی مہم کے بعد دو ترغیبی اسکیمات ’’لکی گراہک یوجنا‘‘ اور ’’ڈیجی دھن ویاپار یوجنا‘‘ شروع کی گئی تھیں۔ جن  کے تحت ملک بھر کے گاہکوں اور تاجرین سمیت 16 لاکھ افراد کو 258 کروڑ روپئے رقمی  انعامات کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ دوسرا انعام گجرات کھمبھاٹ کے 29 سالہ پرائمری اسکول ٹیچر ہاردک کمار کو حاصل ہوا۔ ڈیجی دھن کے تحت پہلا انعام 50 لاکھ روپئے چینائی کے آنند اننتاپدمنابھم کو حاصل ہوا جنہوں نے 300 روپئے کی ڈیجیٹل ادائیگی قبول کی تھی۔ دوسرا  انعام 35 لاکھ روپئے تھانے میں ایک چھوٹے بیوٹی پارلر کی مالک راگنی راجندر ائیکر کو اور تیسرا  انعام 12 لاکھ روپئے تلنگانہ کے 33 سالہ شیخ رفیع کو حاصل ہوا ہے جو حیدرآباد کے امیرپیٹ میں کپڑوں کی ایک ہول سیل دوکان چلاتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT