Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا کے اسکول کینٹنس میں بازاری غذائی اشیاء کی فروخت ممنوع

مہاراشٹرا کے اسکول کینٹنس میں بازاری غذائی اشیاء کی فروخت ممنوع

ممبئی ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکاری والی کھچڑی، راجما چاول اور اڈلی وڑا ان ڈشوں میں سے ہوں گے جو سارے مہاراشٹرا کے اسکول کینٹینس میں پیزا، نوڈلس اور پیسٹریز جگہ لیں گے کیونکہ ریاستی حکومت نے اسکول کے کینٹنوں میں بازاری غذائی اشیاء کی فروخت پر امتناع عائد کردیا ہے۔ حکومت مہاراشٹرا نے گذشتہ روز احکام جاری کرتے ہوئے ساری ریاست کے اسکول کینٹنوں میں زیادہ چربی، نمک اور شکر والی غذائی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ سرکاری احکام میں 12 زمرہ کی اشیاء ممنوع قرار دی گئی جن میں چپس، برگر، بعض سافٹ ڈرنکس شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT