Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مہاراشٹرا کے ساتھ تلنگانہ کے آبپاشی معاہدہ کا خیر مقدم

مہاراشٹرا کے ساتھ تلنگانہ کے آبپاشی معاہدہ کا خیر مقدم

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : حکومت تلنگانہ کے مشیر ڈی سرینواس نے مہاراشٹرا کے ساتھ تلنگانہ کے آبپاشی اسکیمات معاہدہ کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ریاستی حکومت کے مجوزہ معاہدے سے کئی دہوں پرانے آبی تقسیم کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ آبپاشی پراجکٹس پر حکومت مہاراشٹرا سے معاہدہ کیا جارہا ہے ۔ دونوں ریاستوں کے درمیان پانی کی تقسیم ، دیرینہ مسئلہ ہے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا اور تلنگانہ حکومتوں کے درمیان 8 مارچ کو ایک معاہدہ پر دستخط کی جائے گی جس کے تحت گوداوری ، پرانہیتا اور پینگانگ پر پانچ بیاریجس تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ2  تا 3 سال کے دوران ریاست کے 7 اضلاع کو فائدہ ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT