Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا کے سرکاری اسپتالوں میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی غیرحاضری جاری

مہاراشٹرا کے سرکاری اسپتالوں میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی غیرحاضری جاری

ممبئی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سرکاری دواخانوں میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ڈیوٹی سے غیرحاضری کا آج دوسرا دن ہے جس سے ریاست کے نگہداشت صحت نظام پر جزوی پڑرہا ہے۔ یہ ڈاکٹرز اپنے رفقاء پر حملے کے خلاف احتجاج کے تحت کام سے غیرحاضر ہیں۔ زائد از 4,000 ریزیڈنٹ ڈاکٹرز گزشتہ روز سے اپنا ڈیوٹی چھوڑ کر اسپتالوں میں بہتر سکیورٹی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مہاراشٹرا اسوسی ایشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا کہ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی غیرحاضری میں بنیادی طور پر آؤٹ پیشنٹ شعبہ جات (او پی ڈیز) میں طبی خدمات متاثر ہوتی ہیں۔ تاہم، ایمرجنسی ہیلت سرویسیس جیسے حادثات والے مریضوں پر توجہ دینا، سرجریز اور مختلف دواخانوں میں شریک مریضوں کی مابعد آپریشن نگہداشت وغیرہ کو سینئر ڈاکٹروں نے برقرار رکھا ہوا ہے۔
مغربی بنگال میں دیسی شراب پینے
سے 9 فوت ۔ کئی بیمار
کیننگ ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے چار گاؤں میں آج مبینہ طور سے دیسی شراب پینے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اورکئی بیمار پڑگئے ۔پولیس نے بتایا کہ ضلع کے کیننگ ڈویژن کے تحت گھولا باری اور شونگر سمیت چار گاؤں میں غیر قانونی طور س تیار کی گئی شراب پینے سے 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔ شراب پی کر بیمار پڑے کئی لوگوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے ۔حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مشتعل لوگوں نے شراب کے ٹھیکے چلانے والے لوگوں کیساتھ مار پیٹ کی اور دوکانوں کو آگ لگادی ۔

TOPPOPULARRECENT