Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا کے مجالس بلدیہ انتخابات کےآخری مرحلے میں بی جے پی کی سبقت برقرار

مہاراشٹرا کے مجالس بلدیہ انتخابات کےآخری مرحلے میں بی جے پی کی سبقت برقرار

ممبئی ۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوٹوں کی تنسیخ اور ذات پات کی بنیاد پر صف بندی کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں ختم کرتے ہوئے مختلف برادریوں نے بشمول مراٹھا برادری بی جے پی کو آج آخری مرحلے کے مہاراشٹرا کے مجالس بلدیہ انتخابات میں 100 نشستیں عطا کردیں۔ اس طرح بی جے پی کو چوتھے اور قطعی مرحلے میں 7 مجالس بلدیہ کے صدور کے عہدہ بھی حاصل ہوجائیں گے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بحیثیت مجموعی آخری مرحلے کے اختتام پر بی جے پی کے 1190 کونسلرس اور 71 مجلس بلدیہ صدور حاصل ہوجائیں گے ۔ اس طرح بی جے پی بلدی انتخابات میں سرفہرست آگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT