Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرمیں مقامی میونسپل انتخابات میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا،تیسری پوزیشن حاصل

مہاراشٹرمیں مقامی میونسپل انتخابات میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا،تیسری پوزیشن حاصل

ممبئی،28نومبر (یواین آئی ) وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعے نوٹ بندش کے فیصلہ کے پس منظر میں مہاراشٹرمیں ہونے والے لوکل باڈیز انتخابات میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو زبردست جھٹکا لگا ہے ۔ بی جے پی کو تیسرا مقام ملا ہے اور کانگریس نے شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے ۔آج ووٹوں کی گنتی کے دوران کانگریس اور این سی پی کے خیمے میں جشن کا ماحول ہے اور شیوسینا کی جدوجہد جاری ہے ۔گزشتہ روز ریاست کے 25 اضلاع میں 174 نگرپریشداور17،نگر پنچایت کے صدوراور اراکین کے لیے انتخابات منعقد کیے گئے تھے اور آج صبح سے ووٹوں کو گنتی شروع ہوئی ہے اور اطلاعات کے مطابق57حلقوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اورکانگریس اور این سی پی نے بالترتیب 15 اور 14 ،نگرپالیکا قبضہ کرلیا ہے ۔نتائج کے مطابق اس طرح دونوں نے دیہی علاقے میں اپنا دبدبہ برقراررکھا ہے ۔مرکز اورمہاراشٹر میں برسراقتدار بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے ،البتہ اس کے ساتھ اقتدار میں شامل شیوسینا نے 12 پالیکا پر قبضہ کرلیا ہے ۔نتائج نے بی جے پی کے حلقہ کو حیرت زدہ کردیا ہے ۔جوکہ 9 پالیکا پر قابض ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT