Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹر میں مسلم اوبی سی کے حقوق کیلئے ریاست گیر مہم

مہاراشٹر میں مسلم اوبی سی کے حقوق کیلئے ریاست گیر مہم

ممبئی 23مئی (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدراور پارٹی کے نائب صدر حاجی حیدر اعظم نے آج یہاں کہاکہ مسلم اوبی سی یعنی دیگر پسماندہ طبقات کوان کے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور آئندہ ماہ ایک بار پھر ریاست گیر سطح پر مہم شروع کی جائے گی۔حیدر اعظم نے کہاکہ دلتوں کی ایذارسانی کی طرز کے قانون پر اوبی سی سے وابستہ افراد کے ساتھ بھی ہونے والی زیادتی کی روک تھام کیلئے قانون تشکیل دینے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں بل پیش کرکے منظور کرلیا ،لیکن کانگریس نے راجیہ سبھا میں بل کو پاس ہونے نہیں دیاجوکہ ہمیشہ مسلمانوں کے ووٹ سے کامیاب ہوتی آئی ہے اور اقتدار پر قابض رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ممبئی میں حال میں مسلم اوبی سی اجلاس طلب کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ 1965کا سرٹیفیکٹ ثبوت شرط کو ہٹایا جائے جوکہ ممکن نہیں ہے ۔اس سلسلے میں جلد چیف منسٹر دیویندر فرنویس سے ملاقات کی جائے گی اور ان سے مانگ کی جائے گی کہ 1965ء کے ذات سرٹیفکٹ کی شرط کو ختم جائے کیونکہ اس کی وجہ سے مسلم اوبی سی ہی نہیں دوسری ذاتوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہ رمضان کے بعد ریاست گیر سطح پر مسلم اوبی سی کے حقوق کیلئے مہم چھیڑ دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT