Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹر میں نابالغ کی اجتماعی عصمت دری

مہاراشٹر میں نابالغ کی اجتماعی عصمت دری

پنے 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر میں پنے کے پمپری۔چنچواڑ علاقے میں ایک چھ سالہ بچی کی چارنابالغ لڑکوں کے ہاتھوں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کل شام ایک جھگی بستی میں ہوا۔ تمام ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں متاثرہ بچی کے والد نے ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ متاثرہ بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اسی دوران اسی علاقے میں رہنے والے یہ بچے اس کو جبراََ ایک اسکریپ گودام کے نزدیک لے گئے ۔ لڑکوں نے اس کی عصمت دری کی اور اس کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT