Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / مہارشٹرا : بھائی کی معاشقہ میں مدد کرنے والی بہن کی مبینہ برہنہ پریڈ

مہارشٹرا : بھائی کی معاشقہ میں مدد کرنے والی بہن کی مبینہ برہنہ پریڈ

بیڈ( مہارشٹرا): پیر کے روز پولیس نے بتایا کہ ضلع بیڈ کے ورنگل واڈی گاؤں کے اندر ایک شرمناک واقعہ میں28سالہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے علاوہ برہنہ پریڈ کرائی گئی۔ نو لوگوں کو اس جرم میں اب تک گرفتار کیاگیا جس میں ایک نابالغ لڑکی کو بھی تحویل میں ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کو شبہ تھا کہ مذکورہ خاتون نے ایک دوسری لڑکی سے معاشقہ میں اپنے بھائی کی مدد کی تھی‘ جس کا تعلق ملزمین کے خاندان سے تھا۔

پولیس کے مطابق ان کے فارم ہاوز پر2اگست کے روز مذکورہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے تین ملزمین نے پیٹا بھی تھا۔ پولیس نے کہاکہ ’’ جب مذکورہ خاتون اور اس کے شوہر نے معافی مانگے اس کے بعد انہیں جانے دیا گیا‘‘۔

تاہم 4اگست کو جب مذکورہ خاتون کا شوہر گاؤں کے باہر کسی کام سے گیاتھا ‘ پانچ عورتیں اور چار مرد اس کے گھر ائے اور اس کے ساتھ دوبارہ مارپیٹ کی ۔ایک پولیس افیسر نے ایف ائی آر کے حوالے سے بتایا کہ’’ ان لوگوں نے متاثرہ خاتون کے کپڑے پھاڑ کر گاؤ ں کے سامنے برہنہ پریڈ کرائی‘ اور راستے میں اس کوچپلوں سے پیٹا گیا‘‘۔ گیورائی تعلقہ کے چاکالامبا پولیس اسٹیشن میں ایک کیس رجسٹرارڈ کیاگیا۔

بیڈ سپریڈنٹ آف پولیس نے کہاکہ نابالغ کو بچوں کی جیل میں منتقل کردیاگیا ہے۔بالغ ملزمین کی شناخت ماروتی ستلی‘ ببن ستلی‘ سنجے انگولی‘ انگڈ انگولی ‘ کونٹا انگولی ‘ لنکا انگولی‘ ریکھا انگولی‘ او رزمبار دتال کی حیثیت سے کی گئی ہے

TOPPOPULARRECENT