Tuesday , May 30 2017
Home / ہندوستان / مہاشیوراتری کے پیش نظر کشمیر میں عام ہڑتال سے دستبرداری

مہاشیوراتری کے پیش نظر کشمیر میں عام ہڑتال سے دستبرداری

سری نگر۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) علیحدگی پسندوں نے ہندو تہوار مہاشیوراتری کے پیش نظر جمعہ کے دن اپنی عام ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی ہے اور بتایا کہ یہ فیصلہ کشمیری پنڈتوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ سید علی شاہ گیلانی کی زیر قیادت حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ چونکہ کشمیری پنڈت جمعہ کے دن مہاشیوراتری منارہے ہیں لہٰذا ہم نے اس دن کی عام ہڑتال ملتوی کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کی قابل لحاظ تعداد نے رجوع ہوکر 24 فبروری کی ہڑتال سے دستبرداری کا اصرار کیا ہے اور ان کے جذبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال انکائونٹر میں عسکریت پسند برہان وانی کی ہلاکت کے خلاف علیحدگی پسند قائدین گیلانی، میرواعظ عمر فاروق ایک ہفتہ کا احتجاجی پروگرام (کیلنڈر) جاری کرتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT