Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / مہانما آئی سی سی سے مستعفی

مہانما آئی سی سی سے مستعفی

کولمبو۔16 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میچ ریفری روشن ماہناما نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے پریس ریلیز کے مطابق وہ 12 سال خدمات کے بعد رواں سال کے آخر میں اپنا عہدہ چھوڑیں گے۔  سری لنکائی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا  کہ چالیس سال تک کرکٹ سے منسلک رہنے کے بعد اس سے الگ ہونا مشکل فیصلہ تھا کیونکہ یہ کھیل ان کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے لیکن ایک ایسا وقت آتا ہے جب اپنی ترجیحات کو اولیت دینا پڑتی ہے۔ 49 سالہ آئی سی سی عہدیدار کے مطابق وہ اب اپنے خاندان کو وقت دیں گے جس نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT