Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مہاپری نروان دیوس پرچار خصوصی ٹرینیں

مہاپری نروان دیوس پرچار خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( آئی این این ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس ، 6 دسمبر کے موقع پر مسافرین کے اضافی ہجوم کے مد نظر ایس سی آر سکندرآباد ۔ ناگپور کے مابین دو خصوصی ٹرینیں اور عادل آباد ۔ دادر کے مابین دو خصوصی ٹرینیں چلائے گا ۔ ٹرین نمبر 07061 سکندرآباد ۔ ناگپور خصوصی ٹرین 5 دسمبر ( ہفتہ ) کو 22:25 کو سکندرآباد سے روانہ ہو کراگلے دن 08:15 کو ناگپور پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07062 ناگپور ، سکندرآباد خصوصی ٹرین 6 دسمبر ( اتوار ) کو 22:00 بجے ناگپور سے روانہ ہو کر اگلے دن 08-20 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 07058 عادل آباد ۔ دادر خصوصی ٹرین 5 دسمبر ( ہفتہ ) کو 10 بجے عادل آباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 04-30 بجے دادر پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07057 دادر ۔ عادل آباد اسپیشل ٹرین 6 دسمبر ( اتوار ) کو 21-45 بجے دادر سے روانہ ہو کر اگلے دن 14-30 بجے عادل آباد پہنچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT