Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / مہا لوک عدالت میں 3000 مقدمات کی یکسوئی

مہا لوک عدالت میں 3000 مقدمات کی یکسوئی

ایوت محل۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے ضلع ایوت محل میں 9اپریل کو منعقدہ مہا لوک عدالت میں تقریباً 3000 معرض التواء اور قانونی تنازعات اور 12کروڑ کے واجبات کی یکسوئی کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  ڈی آر شیرسوا نے بتایا کہ نیشنل لیگل سرویس ٹریبونل( سپریم کورٹ ) کے زیر اہتمام منعقدہ مہا لوک عدالت میں ججس، وکلاء، مختلف محکموں اور بینکوں کے عہدیدار اور ان کے فریقین نے حصہ لیا۔ تقریباً 2958 معرض التواء کیسس کی سماعت کرتے ہوئے باہمی رضامندی سے یکسوئی کردی گئی جبکہ مختلف بینکوں کے 31کیسوں میں 19,27,572 روپئے کی ادائیگیوں کا تصفیہ کیا گیا۔ ان کیسوں کی یکسوئی سے فریقین مالیاتی نقصانات سے تحفظ اور جسمانی اور ذہنی اذیت سے آزاد ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT