Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / مہدی پٹنم میں ایک چلتی کار میں آگ لگ گئی

مہدی پٹنم میں ایک چلتی کار میں آگ لگ گئی

حیدرآباد۔ 5اپریل (سیاست نیوز )شہر حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں ایک چلتی کار میں آگ لگ گئی تاہم چوکس ڈرائیورنے فوری کار کو روک دیا اور اس سے اتر گیا جس سے اس کی جان بچ گئی ۔یہ واقعہ مہدی پٹنم کے پلر نمبر29کے قریب کل رات پیش آیا۔اس واقعہ سے سڑک سے گزرنے والے خوفزدہ ہوگئے اور اچانک سنسنی پھیل گئی ۔ڈرائیور نے کار سے نیچے اترنے کے بعد راہگیروں اور مقامی افراد کی مدد سے کار کی آگ بجھائی تاہم اس واقعہ میں کار جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT