Monday , September 25 2017
Home / دنیا / مہلوکین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

مہلوکین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

پیرس ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس میں ہوئیحملوں کے بعد وہاں کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پورے یورپ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ فرانس کے صدر فرانکوئس اولاندے کی قیادت میں پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں گرینج کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔ ان حملوں میں پیرس کے چھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT