Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / مہلوک بچوں کا باپ سرکاری دواخانہ منتقل

مہلوک بچوں کا باپ سرکاری دواخانہ منتقل

ہاسپٹل میں زیر علاج والدہ کی حالت بھی تشویشناک
فرید آباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع فرید آباد کے سونپڈگاؤں میں زندہ جلا دئیے گئے 2 دلت بچوں کے والد کو آج بعض صحت کے مسائل کی بناء گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ زخمی جتیندر بعض صحت کے مسائل کی بناء گذشتہ 3 یوم سے غذا اور مشروب استعمال نہیں کررہا ہے ۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ اسے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا جائے تاکہ وہاں ماہرین کی نگرانی میں علاج کیا جاسکے ۔ جس کے بعد 31 سالہ جتیندر کو کل شام ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا ۔ خاندانی عداوت میں اعلیٰ ذات کے افراد نے جتیندر کے مکان کو آگ لگادی تھی جس میں اس کے 2 کمسن بچے زندہ جل گئے تھے اور جتیندر بھی انہیں بچانے کی کوشش میں شدید جھلس گیا ہے ۔ ایس ڈی ایم بلب گڑھ شریمتی پرینکا سونی نے بتایا کہ جتیندر سے ملاقات کے لیے مختلف لوگوں کی آمد سے اسے انفکشن کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ علاوہ اپنے بچوں کی اندوہناک موت سے جتیندر ہنوز سکتہ میں ہے جس کے باعث غذا لینے سے انکار کررہا ہے ۔ جب کہ جتیندر کی اہلیہ ریکھا بھی صفدر جنگ ہاسپٹل دہلی میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بھی بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT