Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / مہلک مرض کے خوف سے ایک شخص کی خودکشی

مہلک مرض کے خوف سے ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے دلبرداشتہ مہلک مرض کے خوف کا شکار ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ اقدام خودکشی سے قبل اس شخص نے ڈائل 100 پر اطلاع دی کہ وہ خودکشی کر رہاہے اور اس کیلئے ایمبولنس روانہ کی جائے ۔ اس کے بعد اس شخص نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ ناگیندر گوڑ نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنجئے گاندھی نگر علاقہ کا ساکن ناگیندر گوڑ پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جو گذشتہ چند روز سے بیمار تھا ۔ اس کی بگڑتی صحت کو دیکھ کر کسی نے کہہ دیا تھا کہ وہ کینسر کے مہلک مرض کا شکار ہوگیا ہے ۔ اس بات کے بعد وہ پریشان ہوگیا اور اس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں اقدام کرلیا ۔ جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں واقع ایک پٹرول پمپ سے پٹرول خریدنے کے بعد اس شخص نے ایچ ایم ٹی کی سنسان جھاڑیوں میں جاکر یہ اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT