Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / مہندرا ایرو اسپیس کی نظر امارات کی مارکٹ پر

مہندرا ایرو اسپیس کی نظر امارات کی مارکٹ پر

دوبئی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہندرا ایرو اسپیس کی نظر متحدہ عرب امارات کے مارکٹ پر ہے۔ کمپنی کے صدرنشین ایس پی شکلا نے کہا کہ امارات میں عنقریب برانچ قائم کی جائے گی۔ ابوظہبی میں گلوبل ایرو اسپیس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شکلا نے کہا کہ مہندرا اس وقت واحد ہندوستانی کمپنی ہے جو امریکہ اور افریقہ و ایشیا کے علاقوں کے بشمول 30 ممالک میں طیارے تیار اور فروخت کررہی ہے۔ مستقبل قریب میں کمپنی اپنی برانچ ابوظہبی میں قائم کرے گی۔ فی الحال کمپنی Airvan-8 طیارے تیار کررہا ہے۔ کمپنی 10 نشستی والے طیارے تیار کررہی ہے جسے جلد سرٹیفکیٹ حاصل ہوگا۔ شکلا نے کہا کہ سال 2020 تک ہندوستان ایرواسپیس مارکٹ میں تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔ سمٹ میں ہندوستان اور سعودی عرب کے ہوا بازی اور خلاء کی سرکردہ شخصیتوں نے ایف ڈی آئی پراجکٹس میں شراکت میں دلچسپی ظاہر کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT