Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / مہنگائی کی صورتحال قابو میں :ارون جیٹلی

مہنگائی کی صورتحال قابو میں :ارون جیٹلی

نئی دہلی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کچھ غذائی اجناس کی قیمتوںمیں اضافہ کو موسم کا اثر قرار دیتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ افراط زر کی بحیثیت مجموعی شرح میں اعتدال آ رہا ہے اور قیمتوں ( مہنگائی ) کی صورتحال قابو میں ہے ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ مانسون کے دوران موسمی فرق کی وجہ سے کچھ اشیا کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تاہم بحیثیت مجموعی افراط زر کی شرح میں اعتدال آ رہا ہے اور مہنگائی کی صورتحال قابو میں نظر آتی ہے ۔ وزیر فینانس آج جاری کردہ حساس عدد اعشاریہ کے اعداد و شمار کے پیش نظر سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT