Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / مہوبہ میں مذہبی مقام منہدم کئے جانے سے کشیدگی

مہوبہ میں مذہبی مقام منہدم کئے جانے سے کشیدگی

مہوبہ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں مہوبہ کے چرکھاری علاقے میں ایک مذہبی مقام منہدم کئے جانے سے مشتعل لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ تنازعہ کے پیش نظر متعلقہ پلاٹ کو انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور موقع پر پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینہ نے آج یہاں بتایا کہ کل شام چرکھاری روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع مذہبی مقام کو جے سی بی مشین سے منہدم کر دیا گیا۔مذہبی مقام منہدم ہوتے ہی جے سی بی ڈرائیور اور اس کے دیگر ساتھی مشین چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ واقعہ سے مشتعل سوپا گاؤںکے باشندوں کی سینکڑوں کی بھیڑ نے جے سی بی کوتباہ کردیا اور جھانسی۔مرزا ہائی وے پر جام لگا دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT