Saturday , May 27 2017
Home / سیاسیات / مہوبہ کی انتخابی مہم میں بی ایس پی کارکن پر حملہ

مہوبہ کی انتخابی مہم میں بی ایس پی کارکن پر حملہ

مہوبہ، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں مہوبہ ضلع کے چرکھاری علاقے میں انتخابی تشہیر کے دوران ہوئے جھگڑے میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک حامی پر جان لیوا حملہ کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کے مدنظر احتیاطاً پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینہ نے آج یہاں بتایا کہ گورکھا میں بی ایس پی کارکن دھرم پال راجپوت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں میں گھر گھر جا کر پارٹی امیدوار کے لئے ووٹ مانگ رہا تھا. اس دوران امر سنگھ سے اس کا جھگڑا ہو گیا۔بات بڑھنے پر امر سنگھ نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ دھرم پال کو فوراً علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جایا گیا لیکن حالت سنگین دیکھتے ہوئے اسے میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔اس کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT