Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مہیشورم میں بے رحمانہ قتل

مہیشورم میں بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مہیشورم میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیشورم کے پہاڑی علاقہ میں سنسان مقام سے پولیس نے 50 سالہ وینکٹایا کی نعش کو برآمد کرلیا جو سری گیری پورم رنگاریڈی ضلع کا ساکن تھا اور پیشہ سے چٹانوں کو توڑنے کا کام کرتا تھا ۔ 21 مارچ کے دن یہ شخص روزانہ کے معمول کی طرز پر کام کیلئے اپنے مکان سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا ۔ وینکٹایا کی اچانک گمشدگی پر پریشان اس کے افراد خاندان نے تلاش شروع کردی تاہم کل اس شخص کی نعش مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT