Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مہیش بابو محبوب نگر کا ایک گاؤں اپنائیں گے

مہیش بابو محبوب نگر کا ایک گاؤں اپنائیں گے

حیدرآباد۔ 20 اگست (سیاست نیوز) تلگو سوپر اسٹار مہیش بابو جنہوں نے قبل ازیں اپنے والد کے آبائی مقام بری پالم گاؤں کو اپنانے کا اعلان کیا تھا، آج کہا کہ وہ ضلع محبوب نگر کے پسماندہ گاؤں کو بھی اپنائیں گے۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ کی تجویز کے جواب میں فلم اداکار نے ٹوئٹر پر یہ جواب دیا۔ کے ٹی راما راؤ نے مہیش بابو کی حالیہ ریلیز فلم ’’سریمنتوڈو‘‘ کی تعریف کی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے ہرشا کا رول ادا کیا جو ایک گاؤں کو اپناتا ہے اور وہاں کے عوام کی بہبود اور معیار زندگی میں بہتری لاتا ہے۔ اس فلم میں شروتی ہاسن بھی ہیں اور اس کی کہانی ایک نوجوان ارب پتی کے گرد گھومتی ہے جو گاؤں کو اپناتا ہے۔ مہیش بابو نے قبل ازیں آبائی گاؤں بری پالم کو اپنانے کا اعلان کیا تھا جو آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں تنالی رورل منڈل کے تحت واقع ہے۔ یہ گاؤں مہیش بابو کے والد اور فلم اداکار کرشنا کا آبائی مقام ہے۔

TOPPOPULARRECENT