Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / میئر کا ایک سال مکمل، پرانے شہر کی زبوں حالی پر اظہارتشویش

میئر کا ایک سال مکمل، پرانے شہر کی زبوں حالی پر اظہارتشویش

ماقبل بلدیہ انتخابات بلند بانگ دعوے کھوکھلے ثابت، علی مسطقی کا بیان
حیدرآباد ۔ 11 فبروری (پریس نوٹ) ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری و اولڈ سٹی ٹی ڈی پی انچارج جناب علی مسقطی نے شہر بالخصوص پرانا شہر کی زبوں حالی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میئر کا ایک سال مکمل ہوچکا ہے لیکن شہر بالخصوص پرانا شہر میں جگہ جگہ کچرے کے انبار، جگہ جگہ غلاظت، گندی موری کا بہتا ہوا پانی حتیٰ کہ ڈرینج کا ابلتا ہوا پانی شہر کے سڑکوں و گلیوں میں بہتا ہوا دکھائی دے گا جس کی وجہ سے شہری مختلف امراض بالخصوص سوائن فلو میں مبتلاء ہورہے ہیں۔ علی مسقطی نے مزید بتایا کہ حکومت نے بلندبانگ دعوؤں کے ذریعہ کہا تھا کہ شہر ہمارا، میئر ہمارا یقیناً شہر ہمارا، میئر ہمارا اور مچھر تمہارے لیکن بیماریاں ہمارے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر عظیم تر مجلس بلدیہ کے عہدہ کا ایک سال مکمل ہوچکا ہے باوجود شہر بالخصوص پرانا شہر گندگی کی لپیٹ میں ہوچکا ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوںنے حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم دورحکمراں میں این چندرا بابو نائیڈو نے جو وعدے کئے نہ صرف اس پر عمل آوری کی گئی بلکہ شہر کو پاک و صاف کرتے ہوئے ملک بھر میں متحدہ ریاست کو کلین اینڈ گرین کا درجہ دلوایا تھا لیکن آج ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر کا شمار گندہ شہر میں ہونے لگا۔ علی مسقطی نے کہا کہ اگر شہر کی موجودہ صورتحال اسی طرح برقرار رہے گی تو پھر تلگودیشم پارٹی مجلس بلدیہ مرکزی دفتر پر شدید احتجاج و دھرنا منظم کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT