Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / میئر کے انتخاب کیلئے ارکان قانون ساز کونسل کو رائے دہی کا حق

میئر کے انتخاب کیلئے ارکان قانون ساز کونسل کو رائے دہی کا حق

حیدرآباد۔ 4 فروری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کیلئے یہ اعتبار عہدہ ارکان قانون ساز کونسل سے متعلق آج آرڈیننس جاری کردیا اور اس آرڈیننس کو منظوری کیلئے حکومت نے گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو روانہ کردیا جس پر گورنر مسٹر نرسمہن نے حکومت کے جاری کردہ آرڈیننس کو منظوری دے دی۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سابق میں جاری کردہ جی او کی جگہ یہ آرڈیننس قابل عمل ہوگا۔ حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر عہدہ کے حصول کیلئے ارکان کی تعداد میں اضافہ کے مقصد سے ارکان قانون ساز کونسل کو یہ اعتبار عہدہ ارکان موقف فراہم کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT