Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میامی اوپن : جوکووچ اور نیشکوری فائنل میں داخل

میامی اوپن : جوکووچ اور نیشکوری فائنل میں داخل

میامی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے میامی اوپن فائنل میں جاپان کے کیسیس نیشکوری کا سامنا کریں گے۔ یہ دونوں جمعہ کو راست مقابلوں میں شاندار فتوحات کے بعد چوٹی کے مقابلے میں پہونچے ہیں۔ اس سے پہلے کے مقابلوں میں ان دونوں کے درمیان طاقت آزمائی ہوچکی ہے۔ جوکووچ 11 مرتبہ گرینڈ سلام چمپین رہ چکے ہیں اور رواں سال انہوں نے 15 ویں مقام کے حامل بلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو آسٹریلین اوپن میں 6-4، 7-6 (7/5) سے شکست دی تھی۔ سربیا کے 28 سالہ ٹینس اسٹار (جوکووچ) اس مقابلہ میں لگاتار تیسری مرتبہ کامیابی کے ذریعہ 6 مرتبہ میامی کپ کے فاتح آندرے اگاسی کے ریکارڈ کے ہمسری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جوکووچ نے کہا کہ ’’آندری اگاسی کے ریکارڈ تک پہونچنا یقیناً ایک انداز ہوگا۔ چھٹویں مقام کے حامل نیشکوری جو 2014ء کے یو ایس اوپن کے رنر اپ ہیں، جنہوں نے گزشتہ مقابلہ میں 24 ویں مقام کے حامل آسٹریلیائی نک کرگوئیں کو 7-5، 6-3 سے شکست دی تھی۔ نیشکوری نے کہا کلہ ’’یہ میرا پہلا میامی فائنل ہے جس سے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے‘‘۔ نیشکوری پر جوکووچ کو کافی سبقت ہے، نیشکوری نے بھی اس کا اعتراف کیا اور کہا کہ ’’یقیناً ان (جوکووچ) کے ساتھ سخت مقابلہ رہے گا۔ وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں‘‘۔ جوکووچ نے میامی میں لگاتار 15 ویں کامیابی حاصل کی ہے۔ ماضی میں انہیں 30 کے منجملہ 29 مقابلوں میں کامیابی حاصل ہوچکی ہے۔ میامی فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT