Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / میانمار : باغیوں کے ساتھ سوچی کی بات چیت

میانمار : باغیوں کے ساتھ سوچی کی بات چیت

یانگون ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کی حقیقی وزیراعظم آنگ سانگ سوچی نے سینئر باغی قائدین سے آج تاریخ ساز بات چیت کی ۔ اقلیتی نیم فوجی تنظیمیوں کے قائدین برسوں سے قومی فوج کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہیں ۔ سوچی نے اپنی پالیسی میں امن کو اولین ترجیح دی ہے ۔ ان کی نئی تشکیل شدہ سیویلین زیرقیادت حکومت نے بے رحم فوجی حکومت کا جاریہ سال کے اوائل میں خاتمہ کردیا ہے ۔ ملک میں جہاں فوجی حکومت تھی کئی نسلی باغی گروپس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی اور ملک کا بیشتر علاقہ اب بھی ان کے قبضہ میں ہے ۔ ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل دفتر صدر زاتے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمہوریت کی علمبردار سوچی نے اپنے قریبی بااعتماد ساتھیوں کے ہمراہ متحدہ قومیتوںکی فیڈرل کونسل کے پانچ قائدین کے ساتھ امن بات چیت کی ۔ کئی باغی گروپس ابھی تک قومی جنگ معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کرچکے ہیں ۔ سوچی کی حکومت کو امید ہے کہ تازہ ترین مذاکرات سے ان کے رویہ میں تبدیلی آئے گی ۔ متحدہ قومیتوں کی وفاق کونسل باغی گروپس کی نمائندگی کرتی ہے جو جنگ بندی معاہدہ پر دستخط کرچکے ہیں ۔ با ت چیت میں کونسل کے علاوہ وہ تمام باغی گروپس بھی شامل تھے جنہوں نے اس معاہدہ پر دستخط نہیں کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT