Monday , September 25 2017
Home / دنیا / میانمار میں باغیوں سے جھڑپوں میں ہزاروں افراد بے گھر

میانمار میں باغیوں سے جھڑپوں میں ہزاروں افراد بے گھر

یانگون ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 3000 سے زیادہ افراد شمالی میانمار میں نسلی باغی گروپس کے درمیان جھڑپوں کے بعد اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے آج کہا کہ اس کی وجہ سے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ حکومت کی کمزور امن کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔ شمالی ریاست شام میں وسیع پیمانے پر گذشتہ ہفتہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ قومی نجات دہندہ فوج اور میانمار کی ریاست شام کی حکومت کے درمیا ن خوفناک جھڑپیں ہورہی ہیں۔ انسانی امور کے اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ نارکٹس نے کہاکہ ان میں سے بیشتر خانقاہوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور انہیں مقامی گروپس سے امداد مل رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT