Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / میانمار میں باغیوں کیساتھ لڑائی میں کئی فوجی ہلاک

میانمار میں باغیوں کیساتھ لڑائی میں کئی فوجی ہلاک

یانگون، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں چین کی سرحدسے متصل علاقہ میں فوج اور نسلی باغیوں کے درمیان ہوئی لڑائی میں 10 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ میانمار کے سرکاری روزنامہ دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے کہا ہیکہ میانمار قومی جمہوری اتحاد فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپوں کے کم از کم 48واقعات میں کئی مسلح فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری فوجیوں کی جانب سے 6 سے 12مارچ تک چلائی گئی کارروائی کے دوران یہ جھڑپیں ہوئیں۔ ان میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی واضح تعداد ابھی معلوم نہیں ہے ۔ روزنامہ نے لکھا ہیکہ اس حملے میں کئی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے کئی دہائیوں سے چلی آرہی نسلی لڑائی کو ختم کرنے کے حکمران نیشنل لیگ فارڈیموکریسی کی لیڈر آنگ سان سوچی کا خاص مقصد خطرہ میں پڑ گیا ہے ۔سوچی نے 2015میں اقتدار میں آنے کے بعد قومی مصالحت کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی قیام امن کو وہ آگے نہیں بڑھا سکی ہیں کیونکہ نسلی نمائندے ان پر فوج کے ساتھ جانبداری کا الزام لگاتے ہیں ۔قبل ازیں شمالی مشرقی علاقہ کوکانگ کی راجدھانی لوکائی میں 6 مارچ کو میانمار ، قومی جمہوری اتحاد فوج کے حملے میں پانچ عام شہریوں اور پانچ ٹریفک پولیس کے جوانوں کی موت ہوگئی تھی۔ بعد میں 26دیگر نعشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ میانمار کی مذکورہ فوج نے 6مارچ کو لوکائی کے ایک ہوٹل کے 270 ملازمین کو یرغمال بنالیا تھا اور جبراً فوجی تربیت دینے کیلئے پڑوسی چینی شہر نانسن لے گئے تھے ۔ بعد میں ان ملازمین کو رہا کردیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT