Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / میانمار میں حادثہ کا شکار طیارہ کے مسافروں کی نعشیں مل گئیں

میانمار میں حادثہ کا شکار طیارہ کے مسافروں کی نعشیں مل گئیں

ینگون، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں پرواز کے بعد لاپتہ فوجی طیارے کا ملبہ اور مسافروں کی نعشیں آج انڈمان سمندر میں ملیں۔ طیارے میں عملہ ممبر، فوجیوں اور ان کے اہل خانہ سمیت 122 افراد سوار تھے ۔فوج نے بتایا کہ جنوبی ساحلی شہر لاؤنگلون سے 35 کلومیٹر طیارے کا ملبہ ا اور تین نعشیں ملی ہیں جن میں دو نوجوان اور ایک بچے کی نعش ہے ۔میانمار میں شمالی شہر یانگون اور مییک میں دوران پرواز لاپتہ ہونے والے فوجی طیارے کا ملبہ مل گیا۔طیارے کی تلاش کے لیے میانمار بحریہ کی کشتیوں اور طیارے کو روانہ کیا گیا تھا۔طیارے میں سوار افراد میں سے بیشتر خواتین اور بچے تھے جو میانمار کے جنوبی شہر مییک سے یانگون جارہے تھے ۔مییک میں محکمہ سیاحت کے عہدیدار نائنگ لِن زاؤ نے فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘اب انہیں لاپتہ ہونے والے طیارے کے داوئی شہر سے 218 کلومیٹر دور ٹکڑے مل گئے ہیں۔قبل ازیں کمانڈر اِن چیف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘طیارے سے رابطہ سہ پہر ایک بجکر 35 منٹ پر منقطع ہوا۔’میانمار فوج کی انفارمیشن ٹیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے میں سوار افراد میں سے دو تہائی خواتین اور بچے تھے ۔تاہم کمانڈر ان چیف کی آفس سے جاری بیان کے مطابق طیارے میں فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کے افراد سمیت 106 افراد اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے ۔اگرچہ میانمار میں ان دنوں برسات کا موسم ہے تاہم طیارے کے لاپتہ ہونے کے وقت موسم کی خرابی کی کوئی رپورٹ نہیں تھی۔فوج کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آج دوسرے دن بھی لاپتہ طیارے کو ڈھونڈنے کے لئے بحریہ کے نو جہاز، فوج کے پانچ طیارے اور دو ہیلکاپٹروں کو لگایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ علاج اور ہنگامی حکام سمیت 500 لوگوں کو لاگون شہر کے قریب مسلسل تلاشی مہم میں لگایا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT