Monday , June 26 2017
Home / دنیا / میانمار میں حملے کے بعد چین کی فوج چوکس

میانمار میں حملے کے بعد چین کی فوج چوکس

شنگھائی، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کہا کہ میانمار کی سرحد پر واقع دو شہروں میں سیکورٹی چوکیوں پر حملے کے بعد اس نے اپنی فوج کو چوکس کردیاہے ۔چین کی مقامی میڈیا کی آج کی رپورٹ کے مطابق تین مسلح گروپ نے میانمار کے شمال مشرقی صوبے شان کے سرحدی شہر میوز اور کٹکئی میں ایک کے بعد ایک سیکورٹی چوکیوں پر حملے کئے جس میں فوج کے جوان اور شہری مارے گئے ہیں۔وزارت دفاع نے بھی بیان جاری کرکے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ چین کی فوج انتہائی چوکس پر ہے اور ملک کی خود مختاری اور سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ ساتھ ہی سرحد پر رہنے والے اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا بھی پورا خیال رکھے گی۔خیال رہے کہ شان صوبے میں فوج اور نسلی گروپوں کے درمیان کئی دہائیوں سے چلی آ رہی جدوجہد کے سبب ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس جگہ سے نقل مکانی کر چکے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے چین میں پناہ لے رکھی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT