Sunday , May 28 2017
Home / Top Stories / میانمار میں دریا میں کشتی الٹنے سے 20 باراتی ہلاک

میانمار میں دریا میں کشتی الٹنے سے 20 باراتی ہلاک

ینگون۔ 8 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی میانمار میں باراتیوں سے بھری کشتی گارگو جہاز کے ساتھ ٹکرانے سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ڈوب کر ہلاک اور ایک درجن کے قریب لا پتہ ہو گئے۔ میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق 60 کے قریب باراتی کشتی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ ملک کے جنوب مغربی شہر پاتھون میں ان کی کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ میں 20 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 27 افراد کو بچا لیا گیا، ایک درجن کے قریب تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT