Friday , September 22 2017
Home / دنیا / میانمار میں روہنگیا دیہات نذرآتش

میانمار میں روہنگیا دیہات نذرآتش

سیٹلائٹ کی تصویروں سے توثیق ‘ تازہ خانہ جنگی کا روہنگیا غالب آبادی علاقوں میں آغاز

یانگون ۔ 13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں عمارتیں روہنگیا دیہاتوں میں جنوبی میانمار میں ندرآتش کردی گئی ۔ نئی سیٹلائٹ تصویروں سے جو آج جاری کی گئیں ‘ خانہ جنگی علاقہ میں تازہ لڑائی کی توثیق ہوگئی ۔ شمالی راکین میں جو مسلم روہنگیا اقلیت کی غالب آبادی کا علاقہ ہے اور بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہے ‘ فوج کی سرحدی چوکیوں سے اچانک دھاؤں کے نتیجہ میں گذشتہ ماہ تقریباً 9ملازمین پولیس ہلاک ہوچکے ہیں ۔ فوجیوں نے کئی افراد کو ہلاک کردیا ہے اور کئی دیگر کو حملہ آوروں کی تلاش کے بہانے گرفتار کرلیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بنیاد پرست روہنگیا عسکریت پسندوں کے بیرون ملک اسلام پسندوں سے روابط ہیں ۔ کل تازہ لڑائی شروع ہوگئی جب کہ دو فوجیوں کو یہ حملہ آوروں نے ہلاک کردیا ۔ فوج کے بموجب انہوں نے لڑاکا ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی تھیں تاکہ گھات لگاکر حملے کئے جاسکیں ۔ یہ بحران اورانسانی حقوق کے سنگین استحصال کا من مانے استعمال کیا جارہا ہے ۔ فوج کے دھاوے میانمار کی نئی منتخبہ حکومت پر بین الاقوامی دباؤ کی وجہ بن گئے ہیں اور اپنی فوج کے مقابلے کی اس کی صلاحیت مشتبہ ہوگئی ہے ۔ سیٹلائٹ کی نئی تصویریں آج انسانی حقوق کی نگرانکار تنظیم کی جانب سے جاری کی گئیں جن میں فوجیوں کو بڑے پیمانے پر روہنگیا دیہاتوں میں نذرآتش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT