Monday , August 21 2017
Home / دنیا / میانمار میں سیلاب، 88 ہلاکتیں

میانمار میں سیلاب، 88 ہلاکتیں

میانمار۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 88تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مانسون کی حالیہ بارش اور اس کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں تین لاکھ تیس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نے بھی لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT