Monday , August 21 2017
Home / دنیا / میانمار میں سیلاب سے99 ہلاک

میانمار میں سیلاب سے99 ہلاک

نیائنگ کون۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پورے میانمار میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد آج 10 لاکھ ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی جملہ تعداد 99 ہے۔ نشیبی علاقے زیرآب ہیں جس کی وجہ سے دیہی عوام عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔ بعض مقامات پر صرف گھروں کی چھتیں نظر آرہی ہیں۔ حکومت کی اپیل پر بین الاقوامی امداد آنا شروع ہوگئی لیکن تاحال زیادہ تر امداد رضاکارانہ طور پر نوڈلس ، چاول اور پینے کا صاف پانی چھوٹی چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ متاثرین کو سربراہ کیا گیا ہے۔ زبردست بارش کا ختم جون پر آغاز ہوا تھا جس کی وجہ سمندری طوفان ’’کومین‘‘ تھا۔ میانمار میں حالیہ عرصہ کا یہ بدترین اچانک سیلاب ہے جس میں زمین کھسکنے کے واقعات سے مصائب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT