Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / میانمار میں لڑائی‘ ہزاروں افراد فرار

میانمار میں لڑائی‘ ہزاروں افراد فرار

نیپیڈا ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہزاروں شہری شمال مشرقی میانمار میں اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے جب کہ نسلی اقلیت کے باغیوں اور فوج کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ۔ حالیہ لڑائی میانمار کی ریاست شاہ میں ہوئی جب کہ سبکدوش ہونے والی فوج کی حمایت یافتہ حکومت اقتدار سیویلین حکومت کے سپرد کرنے کی تیاری کررہی ہے ‘ جس کی قیادت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی قائد آنگ سانگ سوچی کرتی ہیں ۔ شاہ میانمار کے مشرقی سرحد کے قریب ایک وسیع اور پہاڑی صوبہ ہے جہاں کئی شورش پسند تنظیمیں برسوں سے نسلی اقلیتوں کے خلاف عظیم تر خوداختیاری یا آزادی کیلئے جنگ میں مصروف ہیں ۔ تازہ ترین لڑائی میں فوج اور قومی نجات دہندہ فوج تاانگ کے ارکان شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT