Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / میانمار کی سرحد سے ملحق ریاستوں اور مرکز کا غور و خوض

میانمار کی سرحد سے ملحق ریاستوں اور مرکز کا غور و خوض

نئی دہلی 8جون (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ہندستان۔ میانمار سرحد معاملے پر بات چیت کے لئے 12 جون کو چار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔میزورم کے دارالحکومت ایزال میں ہونے والی اس میٹنگ میں وہ میانمار کی سرحد سے ملحق چاروں ریاستوں اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور اور میزورم کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔میٹنگ میں خاص طور پر ہندستان۔ میانمار سرحد پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

مودی کامیانمار طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
نئی دہلی8 جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے میانمار میں فوجی طیارے کے حادثے پرآج گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہر ممکن مدد کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ مودی نے آج یہاں ٹوئٹ کرکے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ میانمار میں فوجی طیارے کے حادثے میں ہونے والے نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے ۔ہندوستان بچاؤ کاموں میں ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ میانمار کے فوجیوں کے اہل خانہ سمیت 122 لوگوں کو لے جانے والا یہ طیارہ ملک کے جنوبی حصے میں کل گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT