Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / میانمار کے 3000 افراد چین میں پناہ گزین

میانمار کے 3000 افراد چین میں پناہ گزین

بیجنگ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں حکومت اور باغیوں کے درمیان سرحد پر جھڑپ کے بعد تین ہزار سے زائد لوگوں نے بھاگ کر چین میں پناہ لی ہے ۔سرکاری میدیا نے آج یہاطلاع دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جھڑپ کے بعد چین کی سرحد میں داخل ہونے والے 3000 لوگوں میں سے زخمیوں کو علاج کے لئے جنوبی مغربی یونان صوبے کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جھڑپ کے دوران کچھ گولے چینی سرحد پر گرے جس میں کم از کم ایک چینی شہری زخمی ہو گیا۔تین مسلح جماعتوں نے میانمار کے شمال مشرقی صوبے شان کے سرحدی شہر میوج اور کٹکي میں ایک کے بعد ایک سیکورٹی چوکیوں پر حملے کئے جس میں فوج کے جوان اور عام شہری مارے گئے ہیں۔وزارت دفاع نے بھی کل بیان جاری کرکے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ چین کی فوج چوکس پر ہے اور ملک کی خود مختاری اور سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی ساتھ ہی سرحد پر رہنے والے اپنے شہریوں کی جان مال کی حفاظت کا بھی پورا خیال رکھے گی۔ غور طلب ہے کہ شان صوبے میں فوج اور نسلی گروپوں کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری جدوجہد میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس جگہ سے فرار ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے چین میں پناہ لے رکھی ہے ۔

 

نیوزی لینڈ میں زلزلہ
ولنگٹن ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرہ کا ساحل آج ایک طاقتور زلزلہ سے دہل گیا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ کی شدت 5.6 تھی اور اس کا مبدا دارالحکومت ولنگٹن کے شمال مشرق سے 120 میل دور تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ  10 کیلو میٹر گہرائی میں ہوا تھا لیکن سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ بھی زلزلوں کیلئے مخدوش علاقہ بحرالکاہل کے ’’آتشی حلقے‘‘ پر واقع ہے جہاں زلزلے عام ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT