Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / میاکس کیور ہاسپٹلس پر آرگن ڈونیشن انیشیٹیو کا انعقاد

میاکس کیور ہاسپٹلس پر آرگن ڈونیشن انیشیٹیو کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : میاکس کیور ہاسپٹلس کی جانب سے پرتیوشا سپورٹ اور جیون دان کے تعاون و اشتراک سے اعضاء کا عطیہ دینے کی بڑھتی ضرورت کے پیش نظر ہوٹل ٹرائیڈنٹ ، ہائی ٹیک سٹی ، مادھا پور پر آرگن ڈونیشن انیشیٹیو کا اہتمام کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد ہندوستانی اہم اعضائے جسمانی کے ناکارہ ہونے کے باعث فوت ہوتے ہیں ۔ آرگن کا ایک ڈونر اس کی زندگی میں اس کے بہتر کارکردگی انجام دینے والے اعضاء کا عطیہ دیتے ہوئے 8 سے زائد زندگیوں کو بچا سکتا ہے ۔ اس ایونٹ میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما ، مسز سمنتھا روتھ پربھو ، فاونڈر ، پرتیوشا سپورٹ ، ڈاکٹر ایم رمنی ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن ، تلنگانہ اور بیاڈ مینٹن چمپئن اور کوچ پی گوپی چند نے شرکت کی ۔ یہ اقدام میاکس کیور کے ڈاکٹرس اور اسٹاف کی ذہنی اختراع ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر جی انیل کرشنا ، ایم ڈی میاکس کیور ہاسپٹلس نے کہا کہ اس ایونٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت حوصلہ افزاء ہے اور میاکس کیور ہمیشہ انسانی زندگیوں پر راست اثر انداز ہونے والے سپورٹنگ ایوینٹس کے لیے آگے رہے گا ۔ ڈاکٹر منجولا اناگنی معاون فاونڈر پریتوشا سپورٹ نے اس پروگرام میں حصہ لینے اور عہد کرنے والوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT