Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں، بیوی کی مشتبہ موت

میاں، بیوی کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔/6جون، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ گاندھی نگر میں میاں بیوی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پڑوسیوں نے دیکھا کہ بیوی  مردہ پڑی ہوئی ہے اور شوہر پھانسی پر لٹکا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے مکان کا جائزہ لینے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ شوہر50سالہ مرلی دھر نے برہمی کے عالم میں اپنی بیوی 44سالہ سدھا رانی پر حملہ کیا ہوگا جس کے سر پر گہرے زخم کا نشان ہے اور بیوی کی موت کے بعد خوف کے عالم میں اس نے خودکشی کی ہوگی۔ پولیس گاندھی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT