Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / میاں پور لینڈ رجسٹریشن اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کروانے ٹی جے اے سی کا مطالبہ

میاں پور لینڈ رجسٹریشن اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کروانے ٹی جے اے سی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : چیرمین تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی ( جے اے سی ) پروفیسر کودنڈا رام نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ میاں پور لینڈ رجسٹریشن اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کروائیں ۔ وہ آج یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خفیہ طریقہ سے جی او نمبر 123 جاری کیا اور حکومت سے خواہش کی کہ وہ کسانوں سے بناء رضا مندی کے اراضی کو حاصل نہ کریں ۔ اس کے علاوہ کسانوں کو اس بات کا بھی مشورہ دیا کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں اور دستاویزات پر دباؤ کے تحت دستخط نہ کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جے اے سی کسانوں کا ساتھ دے کر کسانوں کو مفت قانونی مدد کرے گی ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ متاثرہ کسانوں کو مدد سے راہ فراری اختیار کررہی ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ جے اے سی دہلی میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے دباؤ کے تحت اراضیات حاصل کرنے کے خلاف پرامن احتجاج منظم کرے گی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT