Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میں ایک شخص کی خود کشی

میاں پور میں ایک شخص کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد کے علاقہ میاں پور میں ایک شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیوی کی اجنبی شخص کے ساتھ راہ فراری سے یہ شخص پریشان تھا اور بیوی کو واپس بلانا چاہتا تھا ۔ تاہم بیوی نے اپنے شوہر کے گھر آنے سے انکار کردیا تھا ۔ جس سے دل برداشتہ 36 سالہ شیواکمار نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ میاں پور پولیس ذرائع کے مطابق شیوا کمار جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ ایم اے نگر میاں پور میں رہتا تھا۔ یہ شخص اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔ گذشتہ دنوں اس کی بیوی اجنبی شخص کے ساتھ فرار ہوگئی تھی ۔ تاہم اس سلسلہ میں پنچایت بھی بٹھائی گئی تھی ۔ اور کمار نے کئی مرتبہ اپنی بیوی کو واپس بلانا چاہا تاہم اس خاتون نے انکار کردیا ۔ جس سے دل برداشتہ ذہنی تناؤ کا شکار اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT