Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میں روڈی شیٹر کا قتل

میاں پور میں روڈی شیٹر کا قتل

حیدرآباد۔ /4 مارچ (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میاں پور میں ایک روڈی شیٹر کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37 سالہ این جناردھن جو پیشہ سے خانگی ملازم جی بی وی نگر میں رہتا تھا پولیس کے مطابق یہ روڈی شیٹر بتایا گیا ہے جو چلکل گوڑہ علاقہ کو چھوڑکر میاں پور منتقل ہوگیا تھا اور میاں پور میں رہنے لگا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج پرشانت نگر کے علاقہ میں واقع کھلی اراضی سے پولیس نے جناردھن کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذاتی خصومت کے سبب اس کا قتل ہوا ہے ۔ نامعلوم افراد نے بے رحمی سے این جناردھن کا قتل کردیا ۔ میاں پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے

TOPPOPULARRECENT