Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میں رہائشی مکان سے نعش برآمد

میاں پور میں رہائشی مکان سے نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /25 ڈسمبر ۔ (سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک گھر سے نعش کی دستیابی کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس کے مطابق مقامی عوام کی شکایت پر پولیس نے مکان کا دروازہ توڑکر نعش کو برآمد کرلیا جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق عوام نے ایک مکان سے بدبو محسوس کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے اولڈ حفیظ پیٹ میں موجود اس مکان سے 38 سالہ نریندر کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ نریندر پیشہ سے ایک خانگی کمپنی کا ملازم تھا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ /19 ڈسمبر کے دن اس شخص کو آخری مرتبہ دیکھا گیا ۔ چونکہ وہ مکان میں اکیلا رہتا تھا ۔ پولیس کو پتہ ہے کہ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT