Tuesday , May 23 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میں سرقہ کی واردات

میاں پور میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) میاں پور علاقہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارقوں نے ایک سافٹ ویر انجینئیر کے مکان میں سرقہ کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائی کرن نامی شخص کے مکان سے نامعلوم افراد نے 8 کیلو چاندی اور 6 تولہ طلائی زیورات کے علاوہ 30 ہزار نقد رقم و دیگر قیمتی سامان کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں پور ریلوے ٹریک کے قریب واقعہ اس مکان میں کوئی نہیں تھا ۔ سافٹ ویر انجینئیر اور اس کی بیوی دونوں ملازمت کے سلسلہ میں بیرون ملک نیدر لینڈ گئے ہوئے تھے ۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT